ایم جی موٹرپاکستان کا HS سپر ہائبرڈکی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

ایم جی موٹرپاکستان کا HS سپر  ہائبرڈکی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)ایم جی موٹر پاکستان نے آل نیو ایم جی HS سپر ہائبرڈکی موجودہ تجویز کردہ ریٹیل قیمت 10,199,000 روپے برقرار رکھنے کی تصدیق کر دی ۔

یہ وضاحت ڈرافٹ آٹو پالیسی 2026-31 کے تحت گاڑیوں پر ٹیکس کے ردوبدل سے متعلق جاری بحث کے تناظر میں سامنے آئی ہے ، جسکا مقصد کمپنی کی موجودہ قیمتوں کے حوالے سے صارفین کو واضح معلومات فراہم کرنا ہے ۔ مجوزہ آٹو پالیسی کی منظوری اور نفاذ کا عمل مکمل ہونے تک صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ قابلِ اطلاق ٹیکس اور گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق درست معلومات کیلئے سرکاری پالیسی نوٹیفکیشنز اور ایم جی موٹر کے مستند ذرائع سے رجوع کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...