گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل منصوبے میں تبدیلی، ترجیحات ازسرنو طے
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )زیرِ زمین پانی کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل منصوبے میں اہم تبدیلی، محکمہ ہاؤسنگ نے نئے سروے کے نتائج کی روشنی میں منصوبے کی ترجیحات ازسرنو طے کر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں زیرِ زمین پانی مناسب سطح پر موجود ہے ، وہاں ریچارج ویل تعمیر کرنے کی بجائے صرف ضرورت والے مقامات کو ترجیح دی جائیگی۔لاہور میں بھی 100 گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل بنانے کے منصوبے کا دائرہ محدود کر دیا گیا۔ شہر کے مزید مقامات پر نئے ویل تعمیر کرنے کا کام بھی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ منصوبے میں ایک اور اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ پارکس اور گرین بیلٹس میں الگ الگ ریچارج ویل بنانے کی بجائے انہیں واٹر ٹینکس کیساتھ تعمیر کیا جائے گاتاکہ بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر بنانے کیلئے مشترکہ نظام وضع کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments