ویٹرنری یونیورسٹی میں بنگالی طلبہ کیلئے ایکسٹرنشپ پروگرام کا افتتا ح
لاہور(خبر نگار)ویٹرنری یونیورسٹی لاہورمیں بنگلہ دیشی یونیورسٹیو ں چٹا گانگ ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی اورگو نو یونیوسٹی سے آنیوالے ڈی وی ایم کے تیس طلبہ کیلئے ایک ماہ پر محیط ایکسٹرنشپ پروگرام کی افتتا حی تقریب کا انعقاد ہوا۔
وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی ،چٹا گانگ ویٹر نری یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر رشیدا لعا لم، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، فوکل پرسن ا یکسٹرنشپ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد کے علا وہ سینئر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی نے خطاب میں کہا ایکسٹرنشپ کے دوران بنگلہ دیشی طلبہ کو ویٹر نری یونیورسٹی کے ماہرین سے زیادہ سے زیادہ تھیو ریٹکل اور ویٹر نری سے متعلقہ عملی تر بیت سیکھنے کا مو قع ملے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف نے کہا بنگلہ دیشی طلبہ و قیام کے دوران تمام ضروری سہولیات اور جدید علم و عملی تر بیت سیکھنے کیلئے یونیورسٹی میں ساز گار ما حو ل فرا ہم کیا جا ئے گا۔ویٹر نری یونیو رسٹی بنگلہ دیشی طلبہ کیلئے راوی کیمپس پتو کی میں قائم کلینکس، شیپ اینڈ گوٹ، ڈیری وپولٹری فارمز کے دوروں کیساتھ ساتھ لاہور کے تا ریخی مقا مات کی سیر کا بھی اہتمام کرے گی۔
ڈاکٹر عر فان احمد نے ایکسٹرنشپ کے اغرا ض ومقا صد بیا ن کرتے ہو ئے کہا کہ ایکسٹرنشپ کا دورا نیہ تیس دن پر محیط ہو گا جس میں ویٹر نری یونیورسٹی لاہور کے ماہرین بنگلہ دیشی طلبہ کو چھوٹے اور بڑے جانوروں میں حمل کی تشخیص، سیمن اکٹھا کرنے اور اس کی ہینڈلنگ، الٹراساؤنڈ کا مظاہرہ، زچگی کے معاملات کو سنبھالنے ، تشخیصی آلات اور ان کے طبی استعمال، کلینیکل امتحان، اعضا ء کی سر جری، الٹرا سو نو گرافی اور الٹر اریڈیو گرافی کی تیکنیکس، بیماری کے تشخیصی ٹیسٹ، بیمار جانوروں کی دیکھ بھال، اینستھیزیا، گھوڑوں کے لنگڑا پن اور نال لگانے کی تیکنیکس نیز مختلف اعضا ء کے آپریشن، ری پرو ڈکٹیو، پتھا لو جی اور پیرا سا ئٹا لو جی تیکنیکس کے بارے میں لیکچر دیں گے نیز طلبہ میں پیشہ وارانہ عملی صلا حیتو ں کو اجا گر کرنے کے لیئے عملی تر بیت کا مظا ہرہ کر کے دکھا یا جائے گا اور اس کے علا وہ طلبہ کا پری ایکسٹرنشپ اور پوسٹ ایکسٹرنشپ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments