پی اے سی کااجلاس، بی اوآرکی آڈٹ رپورٹ کاجائزہ،ہدایات جاری
لاہور (سیاسی نمائندہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-I کا اجلاس ایم پی اے افتخار حسین چھچھڑ کی زیر صدارت ہوا۔
کمیٹی نے بورڈ آف ریونیو ، اسکے منسلک محکموں اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی 23-2022 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا، جس میں ریونیو وصولیوں سے متعلق آڈٹ پیراز پر توجہ دی گئی۔ محصولات کی عدم وصولی یا کم وصولی پر تفصیلی بحث کی گئی۔ چیئرمین نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے مشاہدات پر بروقت عملدرآمد یقینی بنائیں۔
جن معاملات میں جزوی تعمیل کی گئی تھی، وہاں مطلوبہ ریکارڈ جمع کرانے اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو 60 دن کی مہلت دی گئی۔چیئرمین نے محکموں کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ منظور شدہ اور غیر قانونی سوسائٹیز کی فہرست فراہم کریں اور ساتھ ہی ان کیخلاف قانونی کارروائیوں کی تفصیلات بھی پیش کریں۔ کمیٹی نے شفافیت، احتساب، سرکاری اراضی کے تحفظ اور عوامی محصولات کی مؤثر وصولی پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments