گلشن اقبال :گیزر سے گیس اخراج پرگھر میں دھماکا، خاتون زخمی
لاہور(آن لائن)لاہور کے علاقے لال پل گلشن اقبال پارک کینال روڈ پر گیزر سے گیس اخراج کے باعث گھر میں دھماکے سے خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔حادثے میں 30 سالہ روبینہ زوجہ کاشف معمولی زخمی ہوگئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید طبی امداد کیلئے میو سپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments