ایس پی ہیڈ کوارٹرز کاشہر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایس پی ہیڈ کوارٹرز کاشہر میں  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد سعید نے علی الصبح شہر کی مختلف شاہراہوں، ناکہ جات، پٹرولنگ ڈیوٹی، تھانہ جات اور سکیورٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس پی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی امور پربریفنگ دی اور انہیں ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مختلف مقامات پر حفاظتی انتظامات اور نصب سکیورٹی کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد سعید کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی مستعدی اور ذمہ داری سے سرانجام دیں۔ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...