سائلین کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح:آر پی او
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا)ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رانا محمد ایا ز سلیم نے کہا ہے کہ سائلین کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ ریجن بھر سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
جرائم پیشہ عناصر خاص طورپر منشیات فروشوں جو نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا اوربہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔ جرائم پیشہ افراد کو میری وارننگ ہے کہ جرائم چھوڑ کر راہ راست پر آ جائیں ورنہ ان کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نصب العین عوام کے مسائل فوری حل کرنا اور عوام دوست پالیسیوں کے تحت کام کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments