حماد اظہر کے ریمانڈ میں توسیع کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی

حماد اظہر کے ریمانڈ میں توسیع  کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی

لاہور(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت 9مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع بارے کیس کی سماعت 24نومبر کو کرے گی۔۔۔

 جبکہ حماد اظہر نے جیل میں بی کلاس کی سہولت کیلئے اور بیرک اور واش روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کیخلاف بھی درخواستیں دیدیں۔ حماد اظہر نے موقف اپنایا کہ بیرک میں بیڈ، کرسی اور میز جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں، دو سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جو نجی زندگی اور بنیادی انسانی وقار کے منافی ہیں، دونوں کیمرے باتھ روم اور واش روم کی جگہ کو بھی مانیٹر کرتے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی حقِ پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے ، بیرک سے دونوں کیمرے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...