وکالت لائسنس،ایچ ای سی سے اسناد کی تصدیق لازمی قرار

وکالت لائسنس،ایچ ای سی سے اسناد کی تصدیق لازمی قرار

انڈرٹیکنگ پر انرولمنٹ بند،پنجاب بار کا شفافیت پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)پنجاب بار کونسل نے وکالت کے لائسنس کے حصول کے لیے امیدواروں کی تعلیمی اسناد کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے پیشگی تصدیق لازمی قرار دیتے ہوئے انڈرٹیکنگ کی بنیاد پر انرولمنٹ دینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کر دیا ۔ وائس چیئرمین قیصر نذیر ساہی اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ارشد ہنجرا نے کہا ہے کہ قانونی پیشے کے وقار، شفافیت اور متعلقہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی امیدوار کی انرولمنٹ کی درخواست اس وقت تک پراسیس یا حتمی منظور نہیں ہو گی جب تک اس کی مطلوبہ تعلیمی ڈگریوں اور اسناد کی ایچ ای سی سے باقاعدہ تصدیق نہ ہو جائے ۔ تصدیقی رپورٹ یا دستاویز کا پنجاب بار کونسل کے سرکاری ریکارڈ میں موجود ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ پنجاب بار کونسل کی تمام متعلقہ برانچوں اور افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان احکامات کے برخلاف کسی بھی انرولمنٹ کیس کو پراسیس یا اس کی سفارش نہ کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...