سانگلاہل:اسلامیہ گریجویٹ کالج میں گریجویشن تقریب

سانگلاہل:اسلامیہ گریجویٹ کالج میں گریجویشن تقریب

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ کو میڈلز اور اعزازی اسناد سے بھی نوازا گیا

سانگلاہل (تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج میں شاندار گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول نے کی، جبکہ پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ، ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ چوہدری سلطان طارق باجوہ مہمانان خصوصی تھے ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ننکانہ ڈاکٹر طاہرہ بتول، پرنسپل ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین مسرت پروین، چوہدری محمد عمران بوبک سمیت اساتذہ کرام، والدین، سماجی و سیاسی شخصیات اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد نواز کنول نے مہمانان خصوصی کا خیرمقدم کیا اور کالج کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو میڈلز اور اعزازی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...