پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرائے کم نہ ہوسکے ، نوٹس لینے کا مطالبہ
تلونڈی (نامہ نگار) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بدستور سابقہ سطح پر برقرار ہیں۔
روزانہ سفر کرنے والے ملازمت پیشہ افراد، طلبہ اور عام شہری مہنگے کرایوں کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کے کرائے فوری بڑھا دیے جاتے ہیں، لیکن قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی، جس کے باعث عوام حکومتی ریلیف کے حقیقی فوائد سے محروم رہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments