بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات، آسٹریلیا سے سکھ یاتریوں کا وفد ننکانہ صاحب پہنچ گیا

بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی  تقریبات، آسٹریلیا سے سکھ  یاتریوں کا وفد ننکانہ صاحب پہنچ گیا

ننکانہ صاحب(خبر نگار)سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آسٹریلیا سے 39 رکنی سکھ یاتریوں کا وفد سردار رمن کوشال سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ گیا۔۔۔

 جہاں گوردوارہ جنم استھان آمد پر متروکہ وقف املاک بورڈ اور مقامی سکھ رہنماؤں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔سکھ یاتریوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے گوردواروں کی تزئین و آرائش، خوبصورتی اور دیکھ بھال کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...