بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی پوری طرح تیار :جمیل منج
لاہور ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی پوری طرح تیار ہے۔
موجودہ حالات میں اصل ضرورت عوام کو درپیش مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کی ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے اور عوامی نمائندے اپنے علاقوں کے مسائل مؤثر انداز میں حل کر سکیں،جمہوری نظام کی مضبوطی اور عوامی ترقی کے لیے بلدیاتی اداروں کو فعال بنانا اور انہیں مالی و انتظامی اختیارات دینا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments