مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ عوام کے دل کی آواز : حافظ غضنفر عزیز

مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ عوام کے  دل کی آواز : حافظ غضنفر عزیز

لاہور(سیاسی نمائندہ)مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ پوری قوم اور پاکستانی عوام کے دل کی آواز ہے جبکہ معدنیات کے نام پر سرمائے کی افغانستان منتقلی کی خبروں نے مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کی سچائی پر مہر لگادی۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی، آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، سرگودھا جلسہ کے اعلان کے بعد سے جے یو آئی رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے اور جعلی نوٹسز کے ذریعے خوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مسلم لیگ کی نام نہاد جمہوری حکومت نے مارشل لاؤں کو بھی شرمندہ کردیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ جے یو آئی سرگودھا کے ضلعی امیر راؤ عبدالقیوم کی فلور مل سیل اور گھر گرانے کے احکامات کس قانون کے مطابق ہیں؟ پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں جے یو آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا حق ہے اس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...