لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ، بی اوآرکی اوورسیز کیلئے سہولیات کا آغاز

 لینڈ ریکارڈز اتھارٹی ، بی اوآرکی اوورسیز کیلئے سہولیات کا آغاز

نئے اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وقت اور سفری اخراجات میں کمی ہوگی

لاہور(آئی این پی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اراضی سے متعلق خدمات کے حصول کیلئے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں ،پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سہولیات کا آغاز کردیاگیاجسکے ذریعے جدہ اور ریاض میں مقیم پاکستانی اب اراضی سے متعلق سہولیات حاصل کر سکیں گے ،بیرون ملک بیٹھ کر فردِ برائے ریکارڈ، منظور شدہ انتقال کی نقل اور ای رجسٹری کی سہولت دستیاب ہے۔ فرد برائے فروخت، لین دین اور گرداوری کی نقل، رجسٹری برائے خرید و فروخت اور رجسٹری برائے فروخت کنندہ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے ۔ نئے اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وقت اور سفری اخراجات میں کمی ہوگی،پاکستان واپسی پر جائیداد کی رجسٹریشن کیلئے براہ راست رسائی ممکن ہوگی،ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جائیداد کے معاملات میں شفافیت اور سہولت کو فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...