جمعیت کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دوسرے روز بھی دھرنا
وزیر اعلیٰ طلبہ یونین بحال کر کے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں:ابوذر غفاری
لاہور(خبر نگار)اسلامی جمعیت طلبہ کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پولیس رکاوٹوں کے باوجود پنجاب بھر سے طلبہ دھرنے میں پہنچ گئے ۔ پولیس نے ٹینٹ، سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لینے سمیت سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ ابوذر غفاری کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ابوذر غفاری نے دھرنے سے خطاب کرتے کہا وزیر اعلیٰ طلبہ یونین بحال کر کے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں۔ پنجاب میں1کروڑ سے زائد سکولوں سے باہر بچوں کو حکومت داخل کرائے ۔ پنجاب میں 13 ہزار سے زائد تعلیمی ادارے نجی شعبے کے حوالے کیے جا چکے ہیں اور مزید حوالے کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے ، جامعات میں منشیات اور ہراسانی کا کلچر بڑھ رہا، داخلوں کی شرح کم ہو رہی ہے ۔ طلبہ کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، تعلیمی اداروں کی نجکاری کے بجائے تعلیمی نظام کو مؤثر اور مضبوط بنایا جائے ۔ دھرنے سے ناظم پنجاب جنوبی حذیفہ عثمان، ناظم لاہور عبداللہ عباس اور ناظم پنجاب یونیورسٹی احسن فرید نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments