وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائی، غیرقانونی شکار پر 4ملزموں کو بھاری جرمانہ
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر زسخی محمد جوئیہ کی خصوصی ہدایت اور اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز اکرم شاہد کی نگرانی میں محکمہ وائلڈ لائف کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن،مختلف علاقوں میں 4 شکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
وائلڈ لائف کی ٹیم نے منڈیالی ، مرزاورکاں روڈجہانگیرپورہ ،منوں آباد، اجنیانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار میں مصروف ملزموں محمد خلیل، محمدجاوید ،محمدنوز ، سید سرفراز کیخلاف کارروائی کی ۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اکرم شاہد نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ اور قدرتی ماحول کی بقا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments