غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف این سی سی آئی اے کا مقدمہ، 32 ملزمان بری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے گلشن اقبال میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے۔۔۔
مقدمے میں استغاثہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف قابلِ اعتماد شواہد پیش نہ کیے جانے پر 32 ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کو انفرادی طور پر مبینہ جرم سے منسلک کرنے کے لیے قابلِ اعتماد شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ ٹیم کے سربراہ نے بھی تسلیم کیا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کون سا ڈیجیٹل آلہ کس ملزم سے برآمد ہوا جبکہ ایک گواہ نے اعتراف کیا کہ اس نے کسی ملزم کے ہاتھ میں کوئی ڈیوائس نہیں دیکھی۔عدالت کے مطابق استغاثہ ڈیجیٹل شواہد کی تحویل کا تسلسل برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments