بی آر ٹی سسٹمز کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تحت لانیکا منصوبہ
اسمارٹ فیئر کلیکشن اور روٹس کی انٹیگریشن پر بھی کام جاری، شرجیل میمن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کراچی کے تمام بی آر ٹی سسٹمز کو ایک مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تحت لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسمارٹ فیئر کلیکشن سسٹم اور مختلف ٹرانسپورٹ روٹس کی باہمی انٹیگریشن پر بھی کام جاری ہے ۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک غیر ملکی وفد نے ملاقات کی جس میں کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تکنیکی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر احمد چنہ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی شعیب احمد ملک اور ریڈ لائن و یلو لائن منصوبوں کے حکام بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر غیر ملکی وفد نے ٹرانسپورٹ منصوبوں میں جدید سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر سلوشنز، ڈیٹا سینٹرز اور مربوط ٹرانسپورٹ نظام کے حوالے سے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں تھرڈ جنریشن بی آر ٹی سسٹم اور مربوط پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کے لیے جدید تکنیکی حل پر بھی گفتگو کی گئی۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے تمام بی آر ٹی سسٹمز کو ایک مربوط آپریشنل نظام اور مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تحت لانے پر کام کر رہی ہے ۔ اس مقصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، اسمارٹ فیئر کلیکشن سسٹم اور مختلف ٹرانسپورٹ روٹس کی باہمی انٹیگریشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments