بین الاقوامی کانفرنس برائے موسمیاتی تبدیلی و پانی کا انعقاد
ماہرین کا پانی کی قلت، سیلاب اور خشک سالی کے مسائل سے فوری نمٹنے پر زور
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) تیسری بین الاقوامی کانفرنس برائے موسمیاتی تبدیلی و پانی اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور او آئی سی کا مسٹیک نے استنبول آیدن یونیورسٹی (ترکیہ)، پی سی آر ڈبلیو آر کے اشتراک سے کیا۔ تقریب میں پالیسی سازوں، سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم، آبی شعبے کے پیشہ ور افراد اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی اور آبی وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ۔کانفرنس سے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان، او آ ئی سی کا مسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ، ڈائریکٹر جنرل پی سی آر ڈبلیو آر اور بین الاقوامی ماہرین نے خطاب کیا۔مقررین نے پانی کی قلت، بارشوں کے بدلتے ہوئے رجحانات، گلیشیئرز کے پگھلنے ، سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پانی کے چیلنجز کیلئے جدید اور مقامی حالات سے ہم آہنگ حل تیار کرنے کیلئے تعلیمی اداروں، صنعت اور حکومت کے درمیان روابط ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments