اوپن یونیورسٹی کی 2روزہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس اختتام پذیر

اوپن یونیورسٹی کی 2روزہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس اختتام پذیر

طلبہ کی سہولت کاری، انتظامی امور کو مؤثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی 2روزہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس میں ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے 54علاقائی مراکز کی کارکردگی بہتر بنانے، طلبہ کی سہولت کاری اور انتظامی امور کو مؤثر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، خزانچی اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے علاقائی ڈائریکٹرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جن میں داخلوں، امتحانات، مالیاتی امور، انسانی وسائل، درسی کتب کی طباعت و ترسیل، ڈیجیٹل سہولیات اور طلبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کہا کہ کانفرنس میں سامنے آنے والی تجاویز پر عمل درآمد کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر کے علاقائی ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور اپنے علاقوں کے مسائل اور بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...