وزیر داخلہ کا مارگلہ روڈ منصوبہ کا دورہ، تاخیر پر اظہار برہمی
یہ رفتار رہی تو منصوبہ 6ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوگا، محسن نقوی، روزانہ کی رپورٹ طلب
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منصوبے پر کام کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام اسی رفتار سے جاری رہا تو یہ منصوبہ آئندہ چھ ماہ میں بھی مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو افرادی قوت اور مشینری کی تعداد فوری طور پر بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا اس سپیڈ کے ساتھ 31دسمبر کی ڈیڈ لائن تک کسی صورت پراجیکٹ مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے پیش رفت کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 7روز بعد دوبارہ دورہ کر کے کام کی رفتار کا خود جائزہ لیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments