ایئر یونیورسٹی میں سائبر سکیورٹی چیلنج پر مباحثہ، نادرا ڈے کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی میں سائبر سکیورٹی چیلنج پر مباحثہ، نادرا ڈے کا انعقاد

نادرا، ایئر یونیورسٹی کے حکام کا محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کے حوالہ سے اظہار خیال

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سائبر سکیورٹی چیلنج 2026کے دوران ’نادرا ڈے‘ منایا گیا۔ مقررین نے ڈیجیٹل شناخت، سائبر سکیورٹی، جدت اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں نادرا کے کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر دو پینل مباحثے بھی منعقد کئے گئے۔ نادرا کے چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر مونس اخلاق نے خطاب کیا۔ پہلے پینل مباحثے کا موضوع ’ڈیجیٹل شناخت کے دور میں سائبر سکیورٹی:ہم اپنے ڈیجیٹل مستقبل کو کیسے محفوظ بناسکتے ہیں؟‘ تھا۔ ڈاکٹر زنیرہ جلیل، ڈین این سی ایس اے نے میزبانی کی، مباحثے میں ڈاکٹر یحییٰ جاوید، ڈاکٹر سعد ملک اور سارہ نذیرکے علاوہ نادرا سے آفتاب احمد اور ایئر یونیورسٹی سے ڈاکٹر بلاول نے شرکت کی۔ ’محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر:طلبہ اور نوجوان پیشہ ور افراد کا کردار‘ کے موضوع پر دوسرے پینل مباحثے کی میزبانی نادرا کے رابطہ آفیسر ڈاکٹر قمر فاروق نے کی۔ مباحثے میں نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آزاد، عدیلہ احسان، علی ضیا، ڈین ایف سی اے آئی ڈاکٹر مہدی حسن اور این سی ایس اے کے سربراہ ڈاکٹر سید سجاد نے حصہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...