پیپر دیکر گھر جاتا گیارہویں کا طالبعلم موٹرسائیکل سے گرکر شدید زخمی
مریدکے (نمائندہ دنیا ) مریدکے جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو کے قریب فرسٹ ائر کا طالبعلم اچانک موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہدرہ کوٹ شہاب الدین کا رہائشی انجینئرنگ یونیورسٹی میں فرسٹ ائیر کا طالبعلم فیضان ولد حسیب موٹر سائیکل پر پیپر دیکر گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث چلتی بائیک سے گر کر بیہوش ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے اسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا جہاں عملہ نے حالت تشویشناک ہونے پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments