کم عمر ڈرائیورز، اپلائیڈ فار بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کو جرمانے

 کم عمر ڈرائیورز، اپلائیڈ فار   بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کو جرمانے

لاہور (کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز، اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف شہر بھر میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو جرمانے کئے ۔

بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر دو گاڑیوں کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے جبکہ اپلائیڈ فار 619 اور بغیر نمبر پلیٹس 1690 گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ۔ فینسی اور ایکسائز کے منظور شدہ نمونے کے برعکس نمبر پلیٹس لگانے پر 887 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ اسی طرح نمبر پلیٹس ٹیڑھی میڑھی کرنے ، توڑنے اور گاڑی کا ماڈل چھپانے پر 810 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...