ایل ڈبلیو ایم سی کی گرین پاکستان ایکسپو کا آغاز
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام تین روزہ گرین پاکستان ایکسپو 2026 کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔
ایکسپو میں ویسٹ مینجمنٹ، ری سائیکلنگ، گرین ٹیکنالوجی اور ماحول دوست اقدامات سے متعلق ادارے اپنی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی پیش کر رہے ہیں۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے جو پورے پنجاب میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔چودھری شافع نے بھی ایکسپوکا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر گرین پروجیکٹس کو دیکھا۔ کمشنر لاہور ڈویژن جہانزیب اعوان، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments