محکمانہ فرائض میں غفلت،6میپکو اہلکار معطل کردیئے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پرمختلف عہدوں کے 6اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
معطل ہونے والوں میں ایس ڈی او بونگاحیات سب ڈویژن پاکپتن محمد اسد حسین ، قائمقام ایس ڈی او سردار پور جھنڈیر سب ڈویژن وہاڑی محمد شفیق آصف، میٹرسپروائزر IIحسن آبادسب ڈویژن ملتان محمد جاوید ، میٹرریڈر واپڈا ٹائون سب ڈویژن ملتان محمد کاشف عزیز ، میٹرریڈر قصبہ مڑل سب ڈویژن محمد اعجاز اور لائن سپریٹنڈنٹ IIمنچن آبادسب ڈویژن بہاولنگر محمد عامر شہزاد شامل ہیں ۔