سوشل میڈیا ایک انتہائی خطرناک ہتھیار بن چکا، راؤ عارف سجاد

سوشل میڈیا ایک انتہائی خطرناک  ہتھیار بن چکا، راؤ عارف سجاد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی وسابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 209راؤ عارف سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک انتہائی خطرناک ہتھیار بن چکا ہے افواہوں کی بنیاد پر ملک میں افراتفری اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کردی جاتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ واقعہ لاہور پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتیں اور پگڑیاں اچھالی گئی ہیں جس کا دل کرتا ہے وہ اپنے مخالف کو سوشل میڈیا پرخوار کرکے رکھ دیتا ہے ،حکومت کو چاہیے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے سخت سے سخت قوانین بنائے ،اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر خبر لگاتا یا شیئر کرتا ہے وہ خبر جھوٹی ہونے کی صورت میں وہ اس کا ذمہ دار ہونا چاہیے ،اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں