غیر قانونی یوٹرن ختم نہ کیے جاسکے ، حادثات میں اضافہ

غیر قانونی یوٹرن ختم نہ کیے جاسکے ، حادثات میں اضافہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) غیر قانونی یوٹرن ختم نہ کیے جاسکے ، حادثات میں دن بہ دن اضافہ، درجنوں شہری حادثات کا شکار، شہریوں نے اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کیمطابق خانیوال کے اڈا مہر شاہ، جنگل مڑیالہ، باٹیاں والوں نے بااثر افراد نے مالی مفاد کی خاطردورویہ سڑک کو کاٹ کر غیرقانونی طریقے سے یو ٹرن قائم کرنے شروع کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ عام شہری حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، سڑک کو عین وسط سے کاٹ کر یوٹرن بنانے والوں نے قانون کی دھجیاں اڑانی شروع کر رکھی ہیں، یوٹرین کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں