تین وارداتیں، ٹائل شاپ پر عملہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی کی تین وارداتیں، ڈاکوؤں نے ٹائل شاپ سمیت عملے سمیت گاہکوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔
میاں چنوں تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی تین وارداتیں ہوئیں پہلی بڑی واردات ہدایت اللہ روڈ پر عمر ٹائلز پر ہوئی جہاں تین ڈاکوؤں نے پہلے عملے اور موقع پر موجود گاہکوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، بعدازاں جو بھی گاہک آتا رہا ڈاکو اسے لوٹتے رہے ، آدھے گھنٹے تک ڈاکو دکان میں موجود رہے اور 15 کے قریب قیمتی موبائل ، ایک گاہک کی موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ دوسری واردات انڈر پاس کے قریب چکن شاپ پر ہوئی جہاں دو ڈاکوؤں نے شاپ مالک علی حیدر سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا ۔تیسری واردات میں ڈاکوؤں نے مزدور پنکچر لگانے والے مبشر سے 900 روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا ۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، پولیس کا دعویٰ ہے جلد ہی ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔