آئل ٹینکر اور گاڑی میں تصادم، 5افراد زخمی

آئل ٹینکر اور گاڑی میں  تصادم، 5افراد زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)نواب ہوٹل مظفرگڑھ روڈ پر اے پی وی کے ٹائر پھٹنے کے باعث خالی آئل ٹینکر کے ساتھ تصادم ہوا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں 5 افراد سوار تھے۔

 تصادم کے نتیجے میں 3 افراد شدید اور 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ۔ تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔زخمیوں میں 42 سالہ تہمینہ بی بی زوجہ افضل شامل ہیں، جن کی پیشانی پر گہرا زخم آیا۔ 55 سالہ عتیق بھٹو ، 59 سالہ نور محمد ، 7 سالہ خدیجہ بی بی اور 23 سالہ سام الدین شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں