خانیوال :مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

خانیوال :مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

غفلت برداشت نہیں ہوگی، ڈی پی او کی حفاظتی اقدامات مضبوط کرنیکی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے ۔ انہوں نے عبادت گاہوں کے بیرونی و اندرونی سکیورٹی پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا اور افسروں و اہلکاروں کو جامع اور سخت ہدایات جاری کیں۔ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ حساس مقامات پر اضافی نفری، متبادل گشت اور جدید سکیورٹی نظام یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن ہو اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں