میپکو غازی سب ڈویژن ڈی جی خان میں لائن سٹاف کیلئے سیفٹی ورکشاپ
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) غازی سب ڈویژن ڈی جی خان میں لائن سٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت، فیلڈ ورک میں۔۔۔
حفاظتی اقدامات کے مؤثر نفاذ اور حادثات کی روک تھام کے لئے سیفٹی ایکٹیویٹی سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ سیشن سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن ڈی جی خان سرکل ملک خورشید احمد کی ہدایت پر منعقد ہوا، جس میں سیفٹی ٹرینرز اعجاز احمد اور آصف حسین نے شرکت کی۔