بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ،مسترد کیا جائیگا، فرقان آصٖف بزدار

 بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ،مسترد کیا جائیگا، فرقان آصٖف بزدار

اختیارات بیوروکریسی کو دینے کا فیصلہ عوام دشمن ،امیر جماعت اسلامی کوٹ ادو

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو فرقان آصف بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے اور اسے ہر صورت مسترد کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پریس کلب کوٹ ادو میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر منعقد ہوا جس میں عوامی حلقوں، تاجر برادری، وکلا اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔فرقان آصف بزدار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں لیکن اس قانون کے تحت اختیارات منتخب نمائندوں کو دینے کے بجائے ڈپٹی کمشنر کے پاس چلے جائیں گے ، جو عوامی اعتماد کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی سرکاری دفاتر کے چکر لگا کر پریشان ہیں، اب منتخب نمائندوں کو بھی اسی نظام میں الجھانا بیوروکریسی کے اختیارات بڑھانے کی کوشش ہے ۔عد ازاں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں انہوں نے موجودہ ٹریفک پالیسی پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ عوام کو روزگار دینے کے بجائے ان کے رکشے اور موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کی جا رہی ہیں جو کسی قانون میں درج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں پر ایف آئی آر درج کرنا افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔سیمینار سے عبدالمجید سالک، جاوید اقبال اخوان، چودھری شفیق الرحمن، شیخ عثمان، بابر چانڈیہ ایڈووکیٹ، ظفر بھٹہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں