خاتون نے قبضہ گروپ بنا کر شہریوں کی زندگی اجیر ن کردی
شاہ جمال میں زمین پر قبضہ، جھوٹی درخواستوں اور مقدمات سے بلیک میلنگ
مونڈکا (نامہ نگار )ڈیرہ غازیخان کی رہائشی خاتون بشریٰ شہزادی نے 15 افرادپرمشتمل قبضہ گروپ بناکر شریف لوگوں کی زندگی اجیرن کردی،شاہ جمال کے علاقہ میراں پورمیں تین ایکڑ زرعی اراضی پرقابض،بھابھی کی انگلیوں میں فریکچرکرواکر بہنوئی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی، ڈی پی او مظفرگڑھ نے ضلع بھرکے ایس ایچ اوز کو اس کی درخواستوں پر کارروائی کرنے سے روک دیا،متاثرین کا وزیراعلی پنجاب،آئی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق شاہ جمال کے رہائشی سیدعلمدارشاہ نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ لاہورپرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتاہے جبکہ اس کی سالی جو ڈیرہ غازیخان کی رہائشی ہے ،اس نے اشتہاریوں پرمشتمل قبضہ گروپ بنارکھاہے جو مختلف علاقوں میں شریف شہریوں کی زمینوں پرقبضے کرکے بھتہ وصولی کرتے ہیں۔
شاہ جمال کے علاقہ میراں پورمیں اس کی ملکیتی زرعی اراضی پربھی قبضہ کیاہواہے اور مزیدیہ کہ مجھے کارروائی سے روکنے کے لئے آرپی او ڈیرہ، ڈی پی او مظفرگڑھ اور مقامی تھانہ میں جھوٹی،من گھڑت اوربے بنیاد درخواستیں دے چکی ہے جونہ صرف انکوائری کے بعد خارج کردی گئی ہیں بلکہ ڈی پی او مظفرگڑھ نے تمام تھانوں کے انچارجزکو اس کی درخواست پر کوئی بھی کارروائی کرنے سے سختی سے منع بھی کردیاہے ۔سیدعلمدارشاہ نے بتایاکہ اس کی سالی 16 کنال رقبہ پر ناجائز قابض ہے جسے ڈی سی مظفرگڑھ کے حکم پر پیرافورس نے واگزار کرایا ۔سیدعلمدارشاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،ڈی پی او مظفرگڑھ سے شریف شہریوں کو بلیک میل کرنے کے بابت خاتون کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔