جہانیاں،نہر سے انسانی کٹی ہوئی ٹانگ برآمد ، خوف و ہراس
بظاہر مرد کی لگتی اور گلی ہوئی چند روز پرانی ہے ، پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا
جہانیاں( نمائندہ دنیا)نہر سے انسانی کٹی ہوئی ٹانگ برآمد ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نہر لوئر باری دوآب میں پنجاب کالج پل کے قریب انسانی جسم سے کٹی تیرتی ہوئی ٹانگ نظر آئی جسے مقامی افراد نے باہرنکال لیا، کٹی انسانی ٹانگ برآمد ہونے پر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ عوام کی طرف سے مقامی پولیس اور ریسکیو1122 کو ٹانگ ملنے کی اطلاع کردی گئی۔ پولیس اورریسکیو ٹیم نے انسانی ٹانگ کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ ٹانگ بظاہر مرد کی لگتی ہے جو جسم سے الگ اور گلی ہوئی اور چند روز پرانی ہے ۔