وارداتیں جاری ، خواتین سمیت متعدد افراد لٹ گئے

 وارداتیں جاری ، خواتین  سمیت متعدد افراد لٹ گئے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وہاڑی میں وارداتیں جاری ہیں تھانہ سٹی کی حدود میں سعدیہ طاہر سے دو افراد نے زبردستی پرس چھین کر فرار ہو گئے ۔۔۔

، جس میں موبائل اور نقدی سات ہزار روپے تھی۔ محمد ایوب کی ہمشیرہ کے گھر سے 40 ہزار نقدی، موبائل اور زیورات چوری کیے گئے ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں رحمن کے گھر سے لاٹ بھٹیاں، سیمنٹ اور واٹر پمپ مالیتی 1 لاکھ 60 ہزار روپے چوری کیے گئے ۔ تھانہ گگو کی حدود میں دو ڈاکو عبد الجبار کے گھر لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ۔ تھانہ شیخ فاضل اور فتح شاہ کی حدود سے بھی موبائل اور بکریاں چوری کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں