ای ٹرانسفر شرائط ،پورا اترنے والوں کے تبادلوں کی سفارش

ای ٹرانسفر شرائط ،پورا اترنے والوں کے تبادلوں کی سفارش

ڈی سی لودھراں کامیرٹ پر اساتذہ کے ٹرانسفر کے معاملات کا تفصیلی جائزہ

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی زیر صدارت محکمہ تعلیم میں ڈسٹرک ہارڈشپ ای ٹرانسفر کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اسرار الحق اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں اساتذہ کے ہارڈشپ کیسز، شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر ٹرانسفر کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ای ٹرانسفر پالیسی 2024 اور ترمیمی پالیسی 2025 کے تحت ہارڈشپ کی تمام کیٹیگریز کی درخواستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد پالیسی کے مطابق ای ٹرانسفر کی شرائط پر پورا اترنے والے امیدواروں کے تبادلوں کی سفارش کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ضلع لودھراں میں تمام تر انتظامی اور تعلیمی امور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور حکومتی پالیسی کے مطابق انجام دیے جائیں گے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہارڈشپ اور ٹرانسفر کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ اساتذہ کے حقوق اور ضلعی تعلیمی نظام کی ساکھ کو تقویت ملے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام سفارشات اور تبادلے جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور عوامی سطح پر اعتماد قائم رکھنے کے لیے ہر اقدام شفاف اور پالیسی کے مطابق ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں