عبدالحکیم تا خانیوال الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ

عبدالحکیم تا خانیوال الیکٹرک  بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)عبدالحکیم سے خانیوال براستہ کبیروالہ اور کچہ کھوہ الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا عوامی سطح پر پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ ۔۔۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس روٹ پر روزانہ سینکڑوں مسافر سفر کرتے ہیں، الیکٹرک بسوں کے اجراء سے سفری اخراجات میں کمی، ایندھن کی بچت اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ممکن ہوگی۔ عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق یہ سروس علاقائی معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور محفوظ، بروقت سفری سہولت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ شہریوں اور تاجر برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں