خواتین کو وراثت سے محروم کرنا ظلم:ڈاکٹر ادریس زیبر
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)عالمی مبلغ ڈاکٹر ادریس زبیر نے جامع مسجد مبارک اہلحدیث میں خطبۂ جمعتہ المبارک کے۔۔۔
دوران مال اور جائیداد کی وراثت کے اسلامی نظام پر قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیلی بیان دیا۔ڈاکٹر ادریس زبیر نے خواتین اور بیٹیوں کو وراثت سے محروم کرنے کے غیر اسلامی رجحان پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا عمل شرعی احکام کی خلاف ورزی اور ظلم ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں کو اپنے گھروں سے اسلامی احکامات پر عملدرآمد شروع کرنا چاہیے تاکہ معاشرتی ناانصافی، محرومی اور تنازعات کا خاتمہ ہو اور ایک مثالی اسلامی معاشرہ قائم کیا جا سکے ۔ خطبہ کے اختتام پر انہوں نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دئیے ، معاشرتی معاملات میں قرآن و سنت کو فیصلہ کن حیثیت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔