سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ، 300 کلو بدبودار اور باسی گوشت تلف
گوشت کئی دن سے فریزکیا گیا تھا ،مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی
وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)مضر صحت گوشت بیچنے والوں کیخلاف بڑی کارروائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا معصوم شاہ روڈ پر غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ، 300 کلو بدبودار اور باسی گوشت تلف، سلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی پریس ریلیز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی ذبح خانوں کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق انسپکشن کے دوران گوشت کی رنگت میں تبدیلی اور بدبودار پایا گیا ۔مضر صحت گوشت کو کئی دنوں سے فریزر میں سٹور کیا گیا تھا، انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہونے پر غیر معیاری گوشت تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے غذائی دہشت گردوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔