سی ای او ایجوکیشن کے والد کا انتقال،اورنگزیب کھچی کاافسوس
وفاقی وزیر کی ثاقب خورشید کے ہمراہ جہانیاں آمد،دعائے مغفرت ،فاتحہ خوانی
جہانیاں (نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی جہانیاں آمد،سی ای او ایجوکیشن وہاڑی چودھری ناصر عزیز کے والد چودھری عبدالرشید کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی ۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی، رکن صوبائی اسمبلی وہاڑی میاں ثاقب خورشید، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی ملک نوید اقبال کھنڈ نے نواحی گاؤں چک نمبر 135 دس آر میں سی ای او ایجوکیشن وہاڑی چودھری ناصر عزیز ،سیاسی وسماجی رہنما محبوب رشید کے والد ماسٹر چودھری عبد الرشید مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے گہرے دکھ افسوس کا تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک قمر الزماں کھنڈ، ملک عبدالرزاق کھنڈ،ملک محمد رمضان کھنڈ،چودھری عمار حسین، چودھری خالد جاوید سنگھیڑہ ،صدر اپیکا چوہدری شفیق کمبوہ، خالد فاروق سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔