ایڈیشنل چیف انجینئرکا خانپور گرڈ اسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمر کا جائزہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او ملتان سرکل، ملک محمد یوسف نے132 کے وی خانپور گرڈ اسٹیشن میں۔۔۔
پاور ٹرانسفارمر میں آئل کی ڈی ہائیڈریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹرانسفارمر کی مجموعی حالت، لوڈ کی صورتحال، تیل کے معیار اور جاری تکنیکی سرگرمیوں کی چیکنگ کی۔ متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی کہ ڈی ہائیڈریشن کا عمل جدید طریقہ کار اور طے شدہ تکنیکی معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ ٹرانسفارمر کی استعداد کار میں بہتری آئے اور ممکنہ فنی خرابیوں سے بچاؤ ممکن ہو۔