دوکوٹہ میں بس الٹنے سے درجنوں مسافر زخمی
میلسی ‘دوکوٹہ (نامہ نگار‘نمائندہ دنیا) ہارون آباد سے بہاولنگر اور ملتان جانے والی بس دوکوٹہ میں پاسکو سنٹر کے سامنے بنے گڑھوں کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے درجنوں مسافر زخمی ہو گئے ۔۔۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور پٹرولنگ پولیس کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں مختلف عمر کے مرد و خواتین شامل ہیں، جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔