سی ایس ایس 2025کے حتمی نتائج فروری کے آخر میں متوقع
ملتان (خصوصی رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سی ایس ایس2025 کے حتمی نتائج فروری کے آخری ہفتے میں جاری کئے جائیں گے ۔۔
۔ ذرائع کے مطابق مقابلے کے اس امتحان کے تقریباً 80 فیصد انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی امیدواروں کے انٹرویوز جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔ایف پی ایس سی حکام کے مطابق سی ایس ایس 2025 میں امیدواروں کی حتمی کامیابی کا تناسب محض 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بھی خاصا کم تصور کیا جا رہا ہے ۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سخت میرٹ اور شفاف جانچ کے عمل کے باعث کامیابی کا تناسب محدود رہتا ہے ۔