انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ کا ملتان میں آغاز

انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن  شپ کا ملتان میں آغاز

ملتان (خصوصی رپورٹر)انٹربورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ ملتان میں شروع ہوگئی، ملک بھر سے 10بورڈ کی ٹیمیں شریک ہیں ۔۔

تفصیل کے مطابق آل پاکستان انٹر ہینڈ بال چیمپئن شپ کی اوپننگ تعلیمی بورڈ ملتان کے سپورٹس گراؤنڈ میں ہوئی ۔مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی تھے اس موقع پر خرم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان انٹر ہینڈ بال چیمپئن شپ کا انعقاد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ایک مثبت اور خوش آئند کوشش ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں