پنجاب کا بلدیاتی کالا قانون عوام کے حق پر ڈاکا ، ذیشان اختر

پنجاب کا بلدیاتی کالا قانون  عوام کے حق پر ڈاکا ، ذیشان اختر

ملتان (کرائم رپورٹر )امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی کالا قانون جمہوریت اور۔۔

 عوامی حقِ حکمرانی پر کھلا ڈاکا ہے ، جسے عوام اپنی رائے کے ذریعے مسترد کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام جاری عوامی ریفرنڈم نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں اور کسی صورت مسلط کردہ غیر جمہوری قانون کو قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ڈسٹرکٹ بار کونسل میں قائم عوامی ریفرنڈم کیمپوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں