انٹر کلب کرکٹ میں خداداد اور غالب جمخانہ کامیاب قرار

انٹر کلب کرکٹ میں خداداد  اور غالب جمخانہ کامیاب قرار

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں۔۔

 خداداد جمخانہ اور غالب جمخانہ نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں جناح کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔جواب میں خداداد جمخانہ نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔دوسرے میچ میں نیو ملتان کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز سکور کئے ۔ غالب جمخانہ نے ہدف کے تعاقب میں متوازن بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ رنز مکمل کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں