اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے پارلیمنٹ کی ساکھ بحال ،مولانا عطاء الرحمٰن

 اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے پارلیمنٹ  کی ساکھ بحال ،مولانا عطاء الرحمٰن

ماہڑہ(نامہ نگار)جمعیت علمائاسلام کے پی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطائالرحمٰن نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے پارلیمنٹ کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال ہوئی۔۔۔۔

حکومتی پارٹیوں اور سپیکر قومی اسمبلی نے دوسال میں پہلی بار ایک جمہوری فیصلہ کیا،اگرچہ یہ لولی لنگڑی جمہوریت ہے ،تاہم یہ اقدام جمہوریت کے لئے مثبت اور نیک شگون ہے ۔اپوزیشن لیڈر کے لئے معاشی سیاسی سکیورٹی بحران جیسے چیلنجز ہیں ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسی کی بہتری کے لئے خصوصا افغانستان سے کشیدہ تعلقات کے خاتمے میں موثر کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں