زیر حراست نوجوان عمران کی ہلاکت،جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر سردار اقبال خان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس۔۔۔
پولیس کی زیر حراست نوجوان محمد عمران عرف مانی کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہار اور بھرپور مذمت کر تے ہوئے جوڈیشل انکوائر کا مطالبہ ۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے ،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق محمد عمران عرف مانی کو پولیس کی حراست میں تشدد کے بعد ہلاک کیا گیا جو ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتا ہے ۔